ستمبر کے پہلے ہفتے میں غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے بھارت کی اثاثہ مارکیٹس میں تقریباً 11 ہزار کروڑ روپئے لگائے۔ اعداد وشمار کے مطابق غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں FPIs نے شیئر مارکیٹ میں 10 ہزار 978 کروڑ روپئے اور قرضہ مارکیٹس میں 367 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی۔ اِس طرح اِس مہینے بھارت کی اثاثہ مارکیٹس میں یہ سرمایہ کاری 11 ہزار 345 کروڑ روپئے ہوگئی۔
Site Admin | September 8, 2024 9:30 PM