ستر(70) رکنی دلّی اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا کل آخری دن ہے۔ کُل 719 امیدوار میدان میں ہیں۔ سب سے زیادہ 23 امیدوار نئی دلّی اسمبلی حلقے سے ہیں، جبکہ سب سے کم پٹیل نگر اور کشتوربا نگر سے پانچ پانچ امیدوار میدان میں ہیں۔
اعلیٰ انتخابی افسر کے مطابق ایک ہزار 522 میں سے 477 نامزدگیوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ دلّی اسمبلی کے انتخابات کیلئے 5 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔
Site Admin | January 19, 2025 9:43 PM