ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 17, 2025 9:53 PM

printer

ستر(70)ممبروں پر مشتمل دلّی اسمبلی کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل ختم ہوگیا ہے۔ ایک ہزار سے زیادہ امیدواروں نے پرچے داخل کئے ہیں

ستر 70 رکنی دلّی ریاستی اسمبلی کیلئے پرچہئ نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن تھا۔ اسمبلی انتخابات کیلئے مجموعی طور پر ایک ہزار سے زیادہ امیدواروں نے اپنے پرچہئ نامزدگی داخل کئے ہیں۔
آج کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن BJP کی شِکھا رائے اور نیرج بَسویا نے جبکہ عام آدمی پارٹی کے اودھ اوجھا، راکھی بدلان اور بندنا کُماری نے اپنی امیدواری داخل کی۔ امیدوار، پیر کے روز تک اپنی امیدواری واپس لے سکتے ہیں۔
پرچہئ نامزدگی داخل کرنے کے عمل کے ختم ہونے کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی، کانگریس اور BJP سمیت چھوٹی پارٹیوں کے امیدواروں نے دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی تشہیری مہم تیز کر دی ہے۔
امیدوار پد یاترائیں منعقد کر رہے ہیں اور گھر گھر جاکر رائے دہندگان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس دوران BJP کے سینئر رہنما انوراگ سنگھ ٹھاکر، رکنِ پارلیمنٹ بانسری سوراج اور دلّی BJP کے دیگر رہنماؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ مانگے۔
وہیں عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان اور دیگر AAP رہنماؤں نے بھی قومی راجدھانی میں روڈ شوز کئے اور پدیاترائیں کیں۔
کانگریس کی جانب سے دلّی کانگریس صدر دیویندر یادو اور دیگر نے تشہیری مہم انجام دی۔
کانگریس اور برسر اقتدار عام آدمی پارٹی کی جانب سے وعدوں کے سلسلے کے بعد آج BJP نے بھی رائے دہندگان کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے پنشن، LPG سلینڈر اور غریب خواتین کو مالی فائدہ پہنچانے سے متعلق اپنے وعدوں کو عوام کے روبرو پیش کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں