ستر(70)رکنی دلّی اسمبلی کے انتخابات کیلئے کُل ایک ہزار 521 کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے گئے ہیں۔ انتخابی کمیشن کے مطابق کل، پرچے داخل کرنے کے آخری دن 680 کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے گئے۔ انتخابی کمیشن نے بتایا کہ سب سے زیادہ تعداد میں پرچے، نئی دلّی اسمبلی حلقے کیلئے داخل کیے گئے ہیں۔ آج پرچوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور امیدواروں کیلئے اپنے نام واپس لینے کی آخری تاریخ، اِس ماہ کی 20 تاریخ ہے۔
Site Admin | January 18, 2025 9:25 PM