ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 31, 2025 9:35 AM | CONSTITUENCY PROFILE

printer

ستر ممبران پر مشتمل دلّی اسمبلی میں اگلے ماہ کی 5 تاریخ کو چناؤ ہونا ہے۔

ستر ممبران پر مشتمل دلّی اسمبلی میں اگلے ماہ کی 5 تاریخ کو چناؤ ہونا ہے۔ آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ دلّی اسمبلی کے تناظر میں ایک خصوصی سیریز پیش کر رہا ہے۔ آج ہم پٹپڑگنج حلقے پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

پیش ہے ایک رپورٹ:                                   V/C ADARSH

دلّی اسمبلی کی سیٹوں میں پٹپڑ گنج ہائی پروفائل سیٹوں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔ اس حلقے میں مشہور سیاحتی مقام اکشردھام مندر واقع ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اس حلقے سے مقبول ماہر تعلیم اودھ اوجھا کو ٹکٹ دیا ہے۔ یہ حلقہ عام آدمی پارٹی کا مضبوط گڑھ رہا ہے اور دلّی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا تین مرتبہ اس حلقے سے چناؤ جیت چکے ہیں۔ دوسری طرف BJP نے ایک بار پھر روِندر سنگھ نیگی پر اعتماد کیا ہے، جن سے گزشتہ اسمبلی انتخاب میں نائب وزیر اعلیٰ کو سخت مقابلے کا سامنا تھا۔ دریں اثناء کانگریس نے دلّی پردیش کے سابق صدر انل چودھری کو میدان میں اتارا ہے جو کہ پٹپڑگنج حلقے سے 2013 سے پہلے چار بار MLA رہ چکے ہیں۔ اگر رائے دہندگان کی بات کی جائے تو اس حلقے میں 2 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان ہیں، جس میں ایک لاکھ 22 ہزار مرد اور ایک لاکھ چار ہزار سے زیادہ خواتین رائے دہندگان شامل ہیں۔ سڑکوں کی خستہ حالت، غیر قانونی پارکنگ، اسپتالوں کی کمی اور Encroachment اس علاقے کے اہم مسائل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں