ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 18, 2025 2:39 PM

printer

ستر ارکان پر مشتمل دلی اسمبلی انتخابات کیلئے 1500 سے زیادہ کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے گئے ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال آج کی جارہی ہے

70 ارکان پر مشتمل دلّی اسمبلی کے انتخابات کیلئے کُل ایک ہزار 521 کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے گئے ہیں۔ انتخابی کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن 680 نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ کمیشن نے بتایا کہ نئی دلّی اسمبلی حلقے کیلئے سب سے زیادہ نامزدگی پرچے داخل کئے گئے ہیں۔ اِس سیٹ سے کُل 29 امیدواروں نے 40 کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے گئے ہیں۔ اِس سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال، BJP کے پرویش ورما اور کانگریس کے سندیپ دیکشت کے مقابلے چناؤ لڑ رہے ہیں۔ کمیشن نے مزید کہا کہ کالکاجی سیٹ سے کُل 18 امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

اِس سیٹ سے موجودہ وزیر اعلیٰ آتشی، BJP کے رمیش بِدھُوری اور کانگریس کی اَلکا لانبا کے خلاف چناؤ لڑ رہی ہیں۔

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال آج کی جارہی ہے۔ اِس مہینے کی 20 تاریخ تک امیدوار اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں