سال 2024 کے لیے قومی گوپال رتن ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں اس مہینے کی 15 تاریخ سے داخل کی جا سکتی ہیں۔ نامزدگی موصول ہونے کی آخری تاریخ 31 اگست ہوگی۔ قومی گوپال رتن ایوارڈز کے لیے، قومی ایوارڈ پورٹل کے ذریعے آن لائن طریقے سے نامزدگیاں داخل کی جا سکتی ہیں۔ یہ ایوارڈز دودھ کے قومی دن کے موقع پر عطا کیے جائیں گے، جو آئندہ 26 نومبر کو منایا جائے گا۔ قومی گوپال رتن ایوارڈز مختلف زمروں میں دیے جائیں گے۔×
Site Admin | July 10, 2024 10:31 PM