سال 2021 سے 2023 کے درمیان، مرکزی مسلح پولیس فورس – CAPFs اور آسام رائفلز- AR کے کُل دو ہزار 463 سکیورٹی اہلکاروں نے فرائض انجام دینے کے دوران اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ ان میں سے 112 اہلکاروں کی تصادم کے دوران موت ہوئی ہے۔ ان کے علاوہ 2 ہزار 351 اہلکار اپنی ڈیوٹی کرتے ہوئے فوت ہوئے۔
آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں داخلی امور کے وزیر مملکت نتیا نند رائے نے کہا کہ ملک کیلئے اپنی جانیں قربان کردینے والے CAPFs اور AR کے اہلکاروں کے لواحقین کو فوائد فراہم کئے گئے ہیں۔ ان فوائد میں تصادم کے دوران جان گنوانے والوں کیلئے یک مشت نقد معاوضہ کی رقم کو 15 لاکھ روپے سے بڑھا کر 35 لاکھ روپے کرنا اور ڈیوٹی کے دوران فوت ہونے والوں کیلئے دس لاکھ سے لے کر 25 لاکھ روپے تک کی نقد امداد شامل ہے۔ x