ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 2, 2025 9:40 PM

printer

سال کے آخر سے متعلق اپنی خصوصی سیریز میں آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ، 2024 کی جھلکیاں پیش کر رہا ہے

سال کے آخر سے متعلق اپنی خصوصی سیریز میں آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ، 2024 کی جھلکیاں پیش کر رہا ہے۔ آج ہم بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط درجے کے اداروں کی وزارت کی اہم اسکیموں اور حصولیابیوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔
بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط درجے کے اداروں MSME کا شعبہ 6 کروڑ 30 لاکھ اداروں کے ساتھ بھارتی معیشت کے ایک انتہائی توانا اور ہمہ جہت سیکٹر کے طور پر ابھرا ہے، جس نے انٹرپرینورشپ کو فروغ دیا ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں۔
پی ایم وِشوکرما اسکیم، اٹھارہ کاروباروں سے جڑے کاریگروں اور دستکاروں کو تعاون فراہم کرنے کیلئے شروع کی گئی تھی تاکہ وہ اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں اور اپنے اوزاروں کو جدید ترین بناسکیں۔ حکومت نے بہت چھوٹے اور چھوٹے اداروں کیلئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم بھی شروع کی، جس کے تحت ایسے اداروں کو پانچ کروڑ روپے تک کے Collateral Free قرض فراہم کیا جاتا ہے۔قومی ایس سی/ ایس ٹی ہب اسکیم بھی شروع کی گئی تاکہ ایس سی/ ایس ٹی کے مابین انٹرپرینورشپ کو فروغ دیا جاسکے۔ مرکزی حکومت، دیہی بھارت کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی غرض سے کھادی اور دیہی صنعتوں کے سیکٹر کو بھی فروغ دے رہی ہے۔ پچھلے 10 برس میں کھادی اور دیہی صنعتوں کی فروغ، چار گنا بڑھ گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں