شراون مہینے کی سالانہ کانوڑ یاترا آج سے شروع ہوگئی ہے۔ کانوڑ یاترا کے دوران بڑی تعداد میں لوگ گنگا دریا سے پوتر گنگا جل لینے کیلئے اتراکھنڈ میں ہری دوار، Gaumukh اور گنگوتری جیسے پوتر مقامات کا دورہ کریں گے۔ اتراکھنڈ اور اترپردیش کی حکومتوں نے یاتریوں کی بھیڑبھاڑ سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ بندوبست کیا ہے۔ اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہاہے کہ ریاستی حکومت نے یاترا کے خوش اسلوبی سے انعقاد کیلئے خاطر خواہ بندوبست کیاہے۔
ہری دوار ضلع انتظامیہ نے اندازہ لگایا ہے کہ اِس سال پانچ کروڑ سے زیادہ عقیدتمند کانوڑ میلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔
بڑے پیمانے پر عقیدتمندوں کی آمدروفت کے انتظامات کے لیے وسیع تیاریاں کی گئی ہیں۔ ہری دوار کے میلہ علاقے کو 14سپر زون، 31 زون اور 126 سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے، ساتھ ہی ڈرونز اور CC TV کیمروں کی نگرانی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا کی نگرانی کی جائے گی جس سے کہ غلط معلومات کو روکا جائے گا۔ اس کاوڑ میلے کے لیے پاچ ہزار پانچ سو سے زیادہ عملے کو تعینات کیا گیا ہے بھیڑ سے موثر طور سے نمٹنے کے لیے راستے کی تبدیلی کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یاترا راستے کے ساتھ ساتھ دکاندار، ہوٹلوں، ریٹ لسٹ اور کھانے پینے کی چیزوں کے نام کو چسپاں کریں گے اور کانٹریک کی تفصیل فراہم کریں گے۔ پولس ویری فکیشن بھی جاری ہے۔
اس دوران شردھالو اپنے کاؤڑوں کے ساتھ ہری دوار اور رشی کیش پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ کچھ لوگ اترکاشی ضلعے میں گومکھی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔