July 22, 2024 3:00 PM

printer

سالانہ کانوڑ یاترا مذہبی جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوگئی ہے

Shravan مہینے کے لیے سالانہ کانوڑ یاترا آج شروع ہوگئی ہے۔ اِس یاترا کے دوران بڑی تعداد میں عقیدت مند دریائے گنگا سے پوتر جل لینے کے لیے اتراکھنڈ میں ہریدوار، Gaumukh اور گنگوتری جاتے ہیں۔ اتراکھنڈ اور اترپردیش کی حکومتوں نے عقیدتمندوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔ ہریدوار ضلع انتظامیہ نے اندازہ لگایا ہے کہ اِس سال کانوڑ میلے میں 5 کروڑ عقیدت مند شرکت کرسکتے ہیں۔جھارکھنڈ میں ساون کے مہینے کے دوران ملک بھر سے لاکھوں عقیدت مند بابا بید ناتھ مندر میں پوجا ارچنا کے لیے دیوگھر جاتے ہیں۔ دلی میں پولیس نے کانوڑ یاترا کے لیے ٹریفک سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔ ایک بڑی تعداد میں کانوڑ یاتری دلی پہنچے ہیں۔ اِس سال اِن کی تعداد تقریباً 15 سے 20 لاکھ رہنے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں