ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 14, 2024 2:06 PM | Haj

printer

سالانہ پانچ روزہ مناسک حج کی ادائیگی شروع ہوگئی ہے، جس کیلئے دنیا بھر کے 20 لاکھ سے زیادہ لوگ سعودی عرب پہنچے ہیں

مناسک حج ادا کرنے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔ اس کے لئے دنیا بھر سے تقریباً 20 لاکھ عازمینِ حج سعودی عرب کے شہر منیٰ میں جمع ہورہے ہیں۔ بھارت سے ایک لاکھ 75 ہزار افراد فریضہئ حج ادا کررہے ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ 40 ہزار 20 عازمین بھارت کی حج کمیٹی کے ذریعے وہاں گئے ہیں۔اس سال سب سے زیادہ پانچ ہزار بھارتی خواتین محرم کے بغیر فریضہئ حج ادا کریں گی۔

عازمین حج مکہ مکرمہ سے منیٰ میں اکٹھا ہورہے ہیں۔ یہ عازمین رات وہاں گزاریں گے اور کل صبح فجر کی نماز کے بعد حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے تلبیہ کا ورد کرتے ہوئے میدان عرفات جائیں گے۔

ادھر حج سویدھا موبائل ایپ کے ذریعے بھارتی عازمین کو جانکاری اور شکایات کے ازالے کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں