September 2, 2024 9:39 AM

printer

سازو سامان اور خدمات ٹیکس جی ایس ٹی کی مجموعی وصولیابی سال بہ سال اگست میں 10 فیصد بڑھ کر ایک اعشاریہ سات پانچ لاکھ کروڑ روپے ہوگئی۔

 اگست کے مہینے میں سازو سامان اور خدمات ٹیکس GST کی مجموعی وصولیابی ایک اعشاریہ سات پانچ لاکھ کروڑ روپے ہوئی، جوکہ گزشتہ برس کے اسی مہینے کے ایک اعشاریہ پانچ نو لاکھ کروڑ روپے کی وصولیابی کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔ ریفنڈس کو ایڈجسٹ کرنے سے قبل مرکزی حکومت نے 30 ہزار 862 کروڑ روپے وصول کئے، جبکہ ریاستی حکومتوں نے 38 ہزار 411 کروڑ روپے وصول کئے۔ درآمدات اور بین ریاستی فروخت سے متعلق مربوط GST کی وصولیابی 93 ہزار 621 کروڑ روپے ہوئی۔ اس کے علاوہ گھریلو لین دین سے مجموعی GST ریونیو میں 9 اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا، اور یہ تقریباً ایک اعشاریہ دو پانچ لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

اشیاء کی درآمدات سے حاصل ہونے والے مالیہ میں 12 اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا، اور یہ 49 ہزار 976 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ اگست تک مجموعی طور پر GST ریونیو 8 اعشاریہ صفر سات لاکھ کروڑ روپے رہا، جوکہ پچھلے سال کے مقابلے میں 10 اعشاریہ دو فیصد زیادہ ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں