سات ریاستوں، مغربی بنگال، پنجاب، بہار، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کی 13 سیٹوں پر ضمنی چناؤ کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی۔ اسمبلی کے ضمنی چناؤ کے نتائج کا اعلان اس ماہ کی 13 تاریخ کو کیا جائے گا۔
تمل ناڈو میں Vikravandi اسمبلی حلقے میں آج تیز رفتاری سے ووٹنگ کی خبر ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گیارہ بجے تک تقریباً تیس فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔ یہاں کل 29 امیدوار چناؤ میدان میں ہیں۔
بہار میں پورنیہ ضلعے کے روپولی اسمبلی حلقے میں سست رفتاری سے ووٹنگ جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں بارش کے سبب ووٹنگ متاثر ہوئی ہے۔ دوپہر 12 بجے تک 21 فیصد ووٹنگ کی خبر ہے۔
مدھیہ پردیش میں چھندواڑہ ضلعے کی امر واڑہ اسمبلی سیٹ پر ووٹنگ پر امن طور پر جاری ہے۔ اب تک 40 فیصد ووٹنگ کی خبر ہے۔ امر واڑہ میں کُل 332 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں تقریباً دو لاکھ 57 ہزار ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
اتراکھنڈ میں، چمولی ضلعے کی بدری ناتھ اسمبلی سیٹ اور ہری دوار ضلعے کی منگلور اسمبلی سیٹ پر ضمنی چناؤ پرامن طور پر جاری ہے۔
پنجاب میں ریزرو جالندھر ویسٹ اسمبلی سیٹ پر ووٹنگ جاری ہے۔ یہاں صبح گیارہ بجے تک 23 اعشاریہ صفر چار فیصد ووٹنگ کی خبر ہے۔
مغربی بنگال میں بھی سبھی چار اسمبلی سیٹوں پر ضمنی چناؤ پر امن طور پر ہورہا ہے۔ آخری خبریں ملنے تک یہاں 24 فیصد سے زیادہ ووٹنگ کی خبر ہے۔
ہماچل پردیش میں تین اسمبلی حلقوں دہرا، ہمیر پور اور نالاگڑھ میں ضمنی چناؤ بلا رکاوٹ اور پرامن طور پر جاری ہے۔ ریاست کے انتخابی محکمے کے مطابق آخری خبریں ملنے تک 32 فیصد سے زیادہ ووٹنگ کی خبر ہے۔