July 13, 2024 9:41 AM

printer

سات ریاستوں میں 13 اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی چناؤ کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ مغربی بنگال کی رائے گنج سیٹ، رانا گھاٹ دکشن، بگداہ اور Maniktala،     ہماچل پردیش کی حمیر پور و نالاگڑھ، اتراکھنڈ کی بدری ناتھ Mangalur، بہار کی Rupauli، مدھیہ پردیش کی Amarwara، تملناڈو کی Vikravandi اور مغربی پنجاب کی جالندھر اسمبلی سیٹوں پر بدھ کے روز ووٹ ڈالے گئے تھے۔

مدھیہ پردیشامرواڑا اسمبلی حلقوں پر جاری ووٹوں کی گنتی پر مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C Sanjeev Sharma

مدھیہ پردیش میں Amarwara اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی آج صبح آٹھ بجے شروع ہوگئی۔ یہ گنتی چھندواڑا میں واقع سرکاری پی جی کالج بھون کے   دو ہالوں میں کی جا رہی ہے۔ گنتی کے مقام پر سیکیورٹی کے تین سطحی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

امرواڑا اسمبلی سیٹ کیلیے 332 پولنگ اسٹیشنوں پر EVM کے ذریعے ہوئی پولنگ کے ووٹوں کی گنتی کے لیے 17 ٹیبلس لگائی گئی ہیں، جبکہ پوسٹل ووٹوں کی گنتی کے لیے چار ٹیبلس لگائی گئی ہیں۔ یہ گنتیاں تقریباً 20 مرحلوں میں مکمل کرلی جائیں گی۔ 10 جولائی کو ہونے والی اس پولنگ میں 70 فیصد سے زیادہ رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ اس سیٹ پر کل 9 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ البتہ اصل مقابلہ BJP اور کانگریس کے امیدواروں کے درمیان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں