July 10, 2024 9:38 AM

printer

سات ریاستوں میں اسمبلیوں کی 13 سیٹوں کے ضمنی چناؤ کے تحت پولنگ جاری

سات ریاستوں میں 13 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی چناؤ کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔مغربی بنگال میں رائے گنج، رانا گھاٹ دکشن، Bagda اور  Maniktala، ہماچل پردیش میں Dehra، ہمیر پور اور نالہ گڑھ، اتراکھنڈ میں بدری ناتھ اور منگلور میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

بہار میں Rupali، مدھیہ پردیش میں Amarwara، تمل ناڈو میں Vikravandi اور پنجاب میں جالندھر ویسٹ میں بھی ضمنی چناؤکے تحت ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے۔

ہماچل پردیش میں ووٹنگ آج صبح سات بجے شروع ہوئی۔ ہم نے ہماچل پردیش کے اعلیٰ انتخابی افسر مہیش گرگ سے بات کی۔

پنجاب میں جالندھر ویسٹ اسمبلی حلقے کے ضمنی چناؤ کیلئے پولنگ ہورہی ہے۔ 15 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ اصل مقابلہ حکمراں عام آدمی پارٹی امیدوار موہندر بھگت، بی جے پی کے شیتل Angural اور کانگریس پارٹی کی سریندر کور کے درمیان ہے۔

ایک لاکھ 71 ہزار 963 رائے دہندگان کے لئے حلقے میں 181 پولنگ مرکز بنائے گئے ہیں۔

اِس حلقے سے شیتل Angural کو 2022 کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر ایم ایل اے منتخب کیا گیا تھا لیکن حالیہ لوک سبھا چناؤ سے قبل انہوں نے BJP میں شامل ہونے کا اعلان کردیا تھا، جس پر ریاستی اسمبلی کے اسپیکر Kultar Singh Sandhwa نے اسمبلی کی اُن کی رکنیت منسوخ کردی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں