سرکار نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا FCI، کیلئے 10 ہزار 700 کروڑ روپے تازہ ایکوئٹی یعنی حصص فراہم کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ میڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ FCI، خوراک کے حصول میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے اور اِس لیے اِسے مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکوئٹی فراہم کرنا، FCI کی کارروائی جاتی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
یہ قدم شرحِ سود کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد کرے گا اور اِس سے سرکار پر سبسڈی کا بوجھ بھی کم ہوگا۔ FCI، کم از کم امدادی قیمت پر اناج کو حاصل کرکے خوراک کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے، اناج کے کلیدی اسٹاک برقرار رکھنے اور مارکیٹ میں اناج کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ x