ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 14, 2025 10:25 PM

printer

ساتویں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز، بہار میں چار مئی سے 15 مئی تک منعقد کئے جائیں گے

ساتویں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز، بہار میں چار مئی سے 15 مئی تک منعقد کئے جائیں گے۔ یہ کھیل بہار کے پانچ شہروں پٹنہ، گیا، راج گیر، بیگو سرائے اور بھاگل پور میں ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے آج پٹنہ میں وزیر اعلیٰ کے سکریٹریٹ میں اِن کھیلوں کا Mascot اور Logo جاری کیا۔ Mascot، Gajsimha ہاتھی کی مضبوطی اور شیر کی بہادری کی علامت ہے، جو نالندہ اور بودھ گیا میں پالا خاندان کی نقاشی سے متاثر ہے۔ Logo بہار کی ثقافتی وراثت کا مظاہرہ کرتا ہے، جس میں درخشاں نارنگی رنگ کی جھلکیاں ہیں۔ ریاست بہار کی کھیلوں کی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل رویندرن شنکرن کے مطابق اِن کھیلوں میں 8 ہزار 500 سے زیادہ کھلاڑی شرکت کریں گے اور 10 ہزار سے زیادہ مندوبین موجود ہوں گے۔

کھیل کود کی اِس بڑی تقریب میں 27 کھیل کھیلے جائیں گے، جس میں دیسی کھیل جیسے Malkhamb اور کھیل کود کے مقابلے جیسے Sepak Takraw، Volley Ball، فٹ بال، باسکٹ بال، مکے بازی اور کبڈی شامل ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں