سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسوم کل ادا کی جائیں گی۔ ان کا آخری سفر کل صبح 9 بج کر 30 منٹ پر نئی دلی میں کانگریس صدر دفتر سے شروع ہوکر نگم بودھ گھاٹ پر ختم ہوگا۔ آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسوم سرکاری اعزاز کے ساتھ دن میں گیارہ بج کر 45 منٹ پر ادا کی جائیں گی۔ صبح ان کا جسدِ خاکی ان کی رہائش گاہ سے کانگریس دفتر لے جایا جائے گا، جہاں اسے عوام اور پارٹی کارکنوں کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کرنے اور آخری دیدار کے لیے رکھا جائے گا۔ آج مرکزی کابینہ نے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے طور پر کانگریس ورکنگ کمیٹی نے آج ایک تعزیتی قرارداد منظور کی۔ پارٹی نے ڈاکٹر سنگھ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی اور کاموں نے بھارت کی تقدیر کو سنوارا ہے۔×