وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے 100 ویں یومِ پیدائش کی تقریبات کے حصے کے طور پر آج لکھنؤ میں اٹل یووا مہا کنبھ اور اٹل ہیلتھ میلے کا افتتاح کیا۔ وزیر دفاع اور وزیر اعلیٰ نے لکھنؤ میں 662 کروڑ روپے مالیت کے 181 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح یا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اٹل بہاری واجئی کی منفرد شخصیت اور ان سے وابستہ یادوں کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ اٹل جی کی زندگی اور نقطہئ نظر آج بھی تحریک کا وسیلہ ہیں۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ تقریبات بھارت رتن سے سرفراز اٹل جی کے تئیں ملک و ریاست کی محبت کو ظاہر کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پورا مہا کنبھ، بھارت کے سناتن دھرم کی روایت میں کنبھ کے اہتمام کے ساتھ وابستہ یادوں کو تازہ کرتا ہے۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کل لکھنؤ میں سُشاسن دِوس پروگرام میں شرکت کریں گے۔x