سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے 100 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر لوک بھون لکھنؤ میں بہتر حکمرانی کے دن کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اِس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واجپئی جی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے اور اُن کی زندگی اور کاموں کو یاد کیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اٹل جی نے بھارت کو بہتر حکمرانی عطا کی، جو ملک کو نئی بلندیوں تک لے کر گئی۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے زور دے کر کہا کہ ایک موثر حکمرانی کیلئے سلامتی کا احساس بے حد اہم ہے اور بہتر حکمرانی کے حصول کیلئے سرگرم عوامی شراکت داری درکار ہے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ میں گومتی ندی کے کناروں پر واقع Kudiya گھاٹ پر اٹل جی کے مجسمے کی بھی نقاب کشائی کی۔ x