عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج بہتر حکمرانی کے دن کے موقع پر ذیلی سطح کی حکمرانی کو مستحکم کرنے کیلئے وکست بھارت کرم یوگی پہل کا آغاز کیا۔ اس پہل کا مقصد منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کو مؤثر حکمرانی کیلئے ضروری وسائل و تربیت سے آراستہ کرکے پنچایتی راج اداروں کی صلاحیت اور اہلیت میں اضافہ کرنا ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ پائیدار اور نتیجہ خیز تبدیلی لانے کیلئے حکمرانی میں اصلاح کی شروعات، نچلی سطح سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وکست پنچایت کرم یوگی پہل، پنچایتی راج اداروں کو اختراعی وسیلے اور صلاحیت سازی فریم ورک کے ذریعے مستحکم کرنے پر مرکوز ہے۔ x