سابق مرکزی وزیر RCP سنگھ نے آج بہار میں اپنی نئی سیاسی پارٹی کا آغاز کیا۔ پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس میں اِس کا اعلان کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ ان کی سیاسی پارٹی کو آپ سب کی آواز-ASA کے نام سے جانا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اُن کی نئی پارٹی سماج کے ہر طبقے اور ذاتوں کے لوگوں کی نمائندگی کرے گی اور 2025 میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی۔ JDU کے سابق قومی صدر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قریبی معاون رہ چکے جناب سنگھ نے کہا کہ اُن کی پارٹی خود کو دوسروں سے مختلف اور عوام مرکوز ایجنڈے کو فروغ دینے والی پارٹی کے طور پر کام کرے گی۔جناب سنگھ پہلے BJP میں تھے اور انھوں نے نتیش کمار کے لوک سبھا انتخابات سے عین پہلے NDA میں دوبارہ شامل ہونے پر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
Site Admin | October 31, 2024 9:34 PM