سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ ایک ملک ایک چناؤ سے، ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار کو ایک سے ڈیڑھ فیصد تک فروغ حاصل ہوسکتا ہے۔ ایک ملک ایک چناؤ کی پرزور وکالت کرتے ہوئے سابق صدر جمہوریہ اور ایک ملک ایک چناؤ سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یہ ملک کیلئے یکسر تبدیلی ثابت ہوگی۔ کانپور میں میڈیا کے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے جناب کووند نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اس کے نفاذ کی خاطر اتفاق رائے قائم کرنا ہوگا۔×
Site Admin | December 12, 2024 3:34 PM