ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 12, 2024 9:54 AM

printer

سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا ہے ایک ملک، ایک انتخاب سے، ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار GDP میں ایک سے ڈیڑھ فیصد کا اضافہ ہوگا

سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند نے کہا ہے کہ ایک ملک، ایک انتخابات ONOE میں، بھارت کی GDP کو ایک سے ایک اعشاریہ پانچ فیصد تک فروغ دینے کی صلاحیت ہے۔

وَن نیشن وَن الیکشن کے لیے ایک مضبوط راہ ہموار کرتے ہوئے سابق صدر جمہوریہ اور ONOE کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک کے لیے یہ ایک انقلابی تبدیلی لانے والا ثابت ہوگا۔ کانپور میں میڈیا کے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے جناب کووِند نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ONOE کے نفاذ کے لیے اتفاق رائے حاصل کرنا ہوگا۔

ملک میں، ریاستی اسمبلیوں اور لوک سبھا کے انتخابات ایک ساتھ منعقد کرانے کی حمایت پر جناب کووِند نے کہا کہ ملک کے مفاد میں ہے۔

اس سال ستمبر میں مرکزی کابینہ نے، لوک سبھا، اسمبلی، بلدیاتی اداروں اور پنچایتوں کے لیے ہمہ وقت انتخابات کی تجویز پیش کرتے ہوئے، ایک ملک ایک انتخابات پہل کو منظوری دی تھی، یہ سبھی 100 دن کی مدّت کے اندر منعقد کیے   جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں