July 16, 2024 9:50 AM

printer

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عام انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے باضابطہ طور پر نامزد کیا گیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر ریپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ کَل رات Milwaukee میں ریپبلکن نیشنل کمیٹی کے مندوبین کی جانب سے اکثریت میں ووٹ حاصل کرنے کے بعد باضابطہ طور پر اُنہیں نامزد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 2016 میں صدارتی چناؤ جیتنے اور 2020 میں صدر جوبائیڈن سے ہارنے کے بعد جناب ٹرمپ لگاتار تیسری مرتبہ صدارتی چناؤ لڑیں گے۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات اِس سال نومبر میں ہونے ہیں۔ جناب ٹرمپ نے اعلان کیاکہ Ohio کے سینیٹر JD Vance نائب صدر کے عہدے کے اُن کے ساتھی امیدوار ہوں گے۔ 39 سالہ Vanceکو امریکی فوج میں خاصا تجربہ حاصل ہے۔

سینیٹر Vance کے نام کا انتخاب کرکے جناب ٹرمپ یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اہم وسط مغربی صوبوں جیسے Pennsylvania، Michigan اور Wisconsin پر خاص توجہ دے رہے ہیں، جن پر آئندہ انتخابات میں سب کی نظریں ہوں گی۔ جناب Vance کا انتخاب ہفتے کے روز ایک ریلی میں جناب ٹرمپ کی قتل کی کوشش کے بعد انتخابی مہم تیز ہونے کے موقعے پر ہوا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں