سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف تشدد کے حالیہ واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے دوبارہ امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر بھارت اور وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم بنانے کا عہد کیا ہے۔
دیوالی پر اپنے پیغام میں جناب ٹرمپ نے، جو صدر کے عہدے کیلئے رپبلکن پارٹی کے امیدوار ہیں، دیوالی کے موقع پر مبارکباد دی ہے اور ڈیموکریٹک پارٹی کی اپنی حریف اور نائب صدر کملا ہیرس نیز صدر جو بائیڈن پر امریکہ اور دیگر ملکوں میں رہنے والے ہندوؤں کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایاہے۔
جناب ٹرمپ نے کہا کہ وہ شدت پسند بائیں بازو کے مذہب مخالف ایجنڈے کے خلاف امریکی ہندوؤں کا تحفظ کریں گے اور اُن کی آزادی کیلئے جدوجہد کریں گے۔
اِس سے پہلے گزشتہ مہینے جناب ٹرمپ نے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنا دوست اور سب سے نفیس انسان قرار دے کر اُن کی تعریف کی تھی۔