ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 15, 2024 9:44 PM

printer

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے، 2047 تک وکست بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے، حکومت کے نظریے کے ساتھ سبھی سرکاری محکموں، مرکز اور ریاستی کوششوں کو ایک دوسرے کے مطابق بنانے کیلئے کہا

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے، 2047 تک وکست بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے، حکومت کے نظریے کے ساتھ سبھی سرکاری محکموں، مرکز اور ریاستی کوششوں کو ایک دوسرے کے مطابق بنانے کیلئے کہا۔ ڈاکٹر سنگھ نے یہ بات آج نئی دلّی میں سائنس کی سبھی وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریز کی ماہانہ مشترکہ وزارتی کونسل کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے اختراع، علاقائی ترقی کو اور زیادہ آگے لے جانے نیز قومی مقاصد میں تعاون دینے میں ریاستی سائنسی کونسلوں کے رول کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے ریاستوں سے کہا کہ وہ ایک سائنسی مزاج پیدا کرنے، سماج کی نچلی سطح پر اختراع کو فروغ دینے اور منفرد انداز کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مقامی مہارت میں اضافہ کرنے والے عنصر کے طور پر کام کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں