سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج، نئی دلّی میں جموں وکشمیر کے طلبا سے بات چیت کی۔ جموں وکشمیر پولیس کے افسران کے ساتھ تقریباً 70 طلبا نے حکومت کے ’بھارت درشن پروگرام‘ کے تحت راجدھانی کا دورہ کیا۔ اِن میں سے تقریباً آدھے طلبا اُن کنبوں سے تعلق رکھتے ہیں جو فوجی کارروائی کے دوران متاثر ہوئے تھے۔
ڈاکٹر سنگھ نے طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ نئی ٹیکنالوجی اپنائیں، اسٹارٹ اَپس کے نئے موقعوں کے بارے میں سیکھیں اور سماج کے مختلف طبقوں میں ترقی کے نئے طریقوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ انھوں نے سائنس وٹیکنالوجی، بایوکیمسٹری، مصنوعی ذہانت اور خلا سے متعلق ٹیکنالوجی جیسے شعبوں کا خاص طور سے ذکر کیا۔
Site Admin | October 13, 2024 9:40 PM