ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 9, 2024 10:06 PM

printer

سائنس دانوں ڈیوڈبیکر، جان جمپر اور ڈیمس ہاسبس کو پروٹین کی ساخت کی پیشگوئی اور ڈیزائن پر ان کے تحقیقی کام کیلئے کیمسٹری کے شعبے میں نوبیل انعام دیا گیا

سائنسدانوں David Baker، John Jumper اور Demis Hassabisکو پروٹین کی ساخت کی پیشگوئی اور ڈیزائن میں حصولیابیوں کے لئے کیمسٹری میں سال 2024 کے نوبیل انعام سے سرفراز کیا گیا ہے۔

آج سائنس سے متعلق رائل سویڈش اکیڈمی نے پروٹین کے مجموعی ڈیزائن کیلئے David Baker اور پروٹین کی پیشگوئی کیلئے Demis Hassabis کو یہ انعام دینے کا اعلان کیا۔ کیمسٹری سے متعلق نوبیل کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ David Baker نے نئی اقسام کے پروٹیشن تیار کیے ہیں اور John Jumper اور Demis Hassabis نے پروٹین کی پیچیدہ ساخت کی پیشگوئی سے متعلق 50 سالہ مسئلے کے حل کیلئے مصنوعی ذہانت کا ایک ماڈل تیار کیا ہے۔

جناب بیکر امریکہ کے Seattle میں واشنگٹن یونیورسٹی میں کام کر تے ہیں۔ جناب Hassabis اور جناب Jumper لندن میں ایک مصنوعی ذہانت کی تجربہ گاہ گوگل ڈیپ مائنڈ میں کام کرتے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں