سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئی دلّی میں آج Student Innovation and Outreach Network کیلئے وکست بھارت مہم (VISION) کا افتتاح کیا۔ اِس اسکیم کا مقصد غیر مراعات یافتہ بچوں کے درمیان تعلیم کی نشو ونما، مہارتوں کا فروغ اور اختراعات کا موقع فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اِس اسکیم کے پیچھے کارفرما چھوٹے کاروباری اداروں کو فروغ دینے کے نظریے اور ملک بھر کے طالب علموں کیلئے مواقع کو جمہوری طور پر فراہم کرنے کے تعلق سے توجہ کرنے کی ستائش کی۔ انھوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ کس طرح یہ پورٹل ایسے افراد کیلئے ایک گیٹ وے کے طور پر کام کرسکتا ہے جو دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں اور وہ Mentorship اور تربیت تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ (VISION) جیسے اقدامات بھارت کے تصور 2047 کے تحت ملک کی امنگوں کو پورا کرنے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جس کا مقصد بھارت کو ٹیکنالوجی، تعلیم اور اقتصادی ترقی میں ایک عالمی لیڈر کے طور پر مضبوط بنانا ہے۔
Site Admin | November 21, 2024 9:27 PM