سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ خلا سے متعلق اسٹارٹ اپس کے لیے نئے پروجیکٹوں کے فنڈ کے واسطے ایک ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ نئی دلی میں مودی حکومت کی تیسری مدتِ کار کے پہلے 100 دن کی اہم خصوصیات کے بارے میں اظہار کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ملک میں گذشتہ دس سال میں خلا سے متعلق اسٹارٹ اپس کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس طرح عالمی Eco نظام میں بھارت تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ خلا کے سیکٹرمیں نریندر مودی حکومت کی طرف سے سو فیصد براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی ہے۔ اِس سے نئی پہل اور نئے صنعتکاروں کو ایک بڑی تقویت ملے گی۔
Site Admin | October 7, 2024 9:50 AM
سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ خلا سے متعلق اسٹارٹ اپس کے لیے نئے پروجیکٹوں کے فنڈ کے واسطے ایک ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں
