سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ 2035 تک ’بھارت Antariksha اسٹیشن‘ کے نام سے بھارت کا اپنا خلائی اسٹیشن ہوگا اور 2040 تک ایک بھارتی چاند پر اترے گا۔ سائنس کی تمام وزارتوں کی حصولیابیوں کے بارے میں نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ حکومت کے ذریعے خلا کے شعبے میں نافذ کی گئی اصلاحات نے خلائی شعبے کو کھول دیاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اب تک بھارت سے 432 غیرملکی سیارچے کو خلا میں بھیجا جاچکا ہے، جن میں سے تقریباً 90 فیصد سیارچے کو گزشتہ دس برس کے دوران خلا میں بھیجاگیاہے۔ وزیر موصوف نے سائنس کے شعبے میں کثیر شعبہ جاتی نقطہئ نظر کیلئے حکومت کے نظریے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے اجاگر کیاکہ بھارت نے مختلف صلاحیتوں میں سائنس کا اطلاق کرکے بائیو ٹیکنالوجی، بائیو معیشت، دفاع اور زراعت کے شعبوں میں کافی ترقی کی ہے۔
Site Admin | December 12, 2024 3:37 PM