وزیر اعظم نریندر مودی، کل سے لاؤس کے Vientiane کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔ نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزارت خارجہ میں سکریٹری مشرق، جئے دیپ مجمدار نے کہا کہ اپنے دورے کے دوران جناب مودی اکیسویں آسیان-بھارت سربراہ کانفرنس اور 19 ویں مشرقی ایشیا سمٹ میں شرکت کریں گے۔
جناب مجمدار نے مطلع کیا کہ آسیان-بھارت سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم، دسویں مرتبہ شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، لاؤس کے وزیر اعظم Sonexay Siphandone کی دعوت پر Vientiane کا دورہ کر رہے ہیں۔ جناب مجمدار نے کہا کہ آسیان ملکوں کی حکومت کے دیگر سربراہان کے ساتھ وزیر اعظم مودی، بھارت-آسیان کے درمیان تعلقات کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔x