ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 2, 2024 2:28 PM

printer

زمین کے بنجر ہونے کے سلسلے کو روکنے کی خاطر متعلقہ ملکوں کا اقوامِ متحدہ کنونشن سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں شروع ہوگیا ہے

زمین کے بنجر ہونے سے نمٹنے سے متعلق اقوام متحدہ کا دنیا کا سب سے بڑا کنونشن آج ریاض میں شروع ہوا، جس میں عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماحولیات کے ماہرین یکجا ہورہے ہیں۔ آج سے 13 دسمبر تک ہونے والی اِس اہم کانفرنس کا مقصد پوری دنیا میں زمین کی بحالی اور خشک سالی سے نمٹنے سے متعلق اقدامات میں تیزی لانا ہے۔ آج اِس کے افتتاحی دن خشک سالی سے نمٹنے سے متعلق ریاض عالمی پہل سمیت مختلف اہم اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔ اِس اہم پروگرام کا مقصد خشک سالی سے نمٹنے کی خاطر مختلف ملکوں کے مشترکہ اقدامات کو تقویت دینا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں