August 3, 2024 9:36 PM

printer

زمین کھسکنے کے واقعات سے متاثرہ وائناڑ میں لاشوں کی تلاش کی کارروائی میں آج 16 مزید جسد خاکی ملے ہیں

زمین کھسکنے کے واقعات سے متاثرہ وائناڑ میں لاشوں کی تلاش کی کارروائی میں آج 16 مزید جسد خاکی ملے ہیں۔ آج دن بھر کی تلاشی کی کارروائی روک دی گئی اور کل صبح پھر تلاشی کا کام شروع ہوگا۔
ادھر وزیر اعلیٰ پنارائے وجین نے آج کہا ہے کہ زندہ بچ جانے والے افراد کی محفوظ مقام پر بازآبادکاری کی جائے گی اور ان کیلئے ایک نیا قصبہ تعمیر کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ جلد ہی بازآبادکاری کا ایک پیکیج بھی تیار کیا جائے گا۔ خطے میں دس ہزار سے زیادہ افراد مختلف کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ ملاپورم ضلع کے نیلمبور علاقے میں چلیار دریا سے 67 لاشیں برآمد کی گئی ہیں، جن کی شناخت ممکن نہیں ہے۔ ان کے DNA جانچ کے نمونے لینے کے بعد مقامی پنچایتیں آن کی آخری رسومات ادا کریں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں