زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمے، DARE کے مرکزی سکریٹری ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک نے کہا ہے کہ سال 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے وزیر اعظم نریند مودی کے نظریے کے مطابق زرعی شعبے کی ترقی کی خاطر خصوصی روڈ میپ تیار کیا جا رہا ہے۔ جناب پاٹھک آج حیدرآباد میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2 ہزار سے زیادہ بیجوں کی اقسام خصوصی طور پر تیار کی گئی ہیں، جو سیلاب سمیت ہر طرح کے موسمی حالات کا سامنا کرسکتے ہیں۔ جناب پاٹھک نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت، زرعی شعبے کی ترقی کیلئے، مٹی کی صحت، غذائیت کے بندوبست اور زراعت کے قدرتی طریقوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ x
Site Admin | January 29, 2025 10:32 PM
زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمے کے مرکزی سکریٹری نے کہا ہے کہ سال دو ہزار سینتالیس تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کی خاطر خصوصی روڈ میپ تیار کیا جا رہا ہے۔
