زراعت کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ کے تحت ملک بھر میں 76 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 72 ہزار بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں۔ یہ اسکیم 2020 میں شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد کاشتکاری میں نقصانات کو کم کرنا، کسانوں کیلئے مناسب قیمت فراہم کرنا، جدت طرازی کو فروغ دینا اور زرعی بنیادی ڈھانچے کیلئے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے فصلوں کی کٹائی کے بعد کے بنیادی ڈھانچے کے بندوبست کو تیار کرنا تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ اس اسکیم کے تحت بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ذریعہ اہل قرض دہندگان کو ایک لاکھ کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ لوک سبھا میں ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جناب چوہان نے کہاکہ سرکار غذائی اجناس کو ذخیرہ کرنے کیلئے مناسب انتظامات کررہی ہے تاکہ کسانوں کو اُن کی فصلوں کی مناسب قیمت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فصل کی پیداوار بڑھانے کیلئے مسلسل کام کررہی ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ ملک میں زرعی ترقی کی شرح نمو تقریبا چار فیصد ہے اور ملک میں غذائی اجناس کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
Site Admin | July 30, 2024 2:36 PM
زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ کے تحت 72 ہزار بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹس مکمل کئے گئے
