زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ حکومت، فصلوں کی پیداوار اور فصلوں کی کھپت کرنے والی ریاستوں کے درمیان قیمت کے فرق کو ختم کرنے کیلئے نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کی لاگت کو برداشت کرے گی۔ آج نئی دلّی میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء تجارت کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ میں جناب چوہان نے مطلع کیا کہ اِس سال زرعی سیکٹر اور متعلقہ شعبوں کی شرح ترقی ساڑھے تین فیصد سے چار فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ پردھان منتری کسان سمّان نِدھی کے تحت تقریباً تین اعشاریہ چار-چھ لاکھ کروڑ روپے، 11 کروڑ کسانوں کو 18 قسطوں میں جاری کیے جاچکے ہیں۔
Site Admin | January 4, 2025 9:29 PM