زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے اُن امدادی اقدامات کے تئیں حکومت کے عزم کو دہرایا ہے جن سے پائیدار اور نفع بخش زراعت، حالات سے مطابقت اختیار کرنے والے ایکو نظام اور سبھی کے لیے خوراک کی یقینی فراہمی کی یقینی دہانی ہو۔ وزیر موصوف آج نئی دلی میں مختلف قسم کی مٹی کے بارے میں عالمی کانفرنس 2024 سے، ورچوئل وسیلے سے خطاب کر رہے تھے۔
جناب چوہان نے کہا کہ مٹی کی زرخیزی ایک عالمی تشویش بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی 30 فیصد مٹی، معیار کے مطابق نہیں ہے۔ انہوں نے اس کی وجہ، کیمیاوی کھادوں کا حد سے زیادہ استعمال بتائی۔ جناب چوہان نے کہا کہ اِس مسئلے سے نمٹنے کے لیے، حکومت ایک پائیدار متبادل کے طور پر آرگینک کاشت کو فروغ دے رہی ہے۔
انہوں نے طالبات اور محققین سے بھی کہا کہ وہ مٹی کے سلسلے میں درپیش مقامی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اختراعی طریقے وضع کرنے میں قیادت کریں۔×