September 6, 2024 9:33 AM

printer

زراعت کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ آندھراپردیش میں سیلاب کی وجہ سے ایک لاکھ 80 ہزار ہیکٹیئر آراضی میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، جس سے 2 لاکھ کسان متاثر ہوئے ہیں۔

زراعت کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق آندھراپردیش میں سیلاب کی وجہ سے ایک لاکھ 80 ہزار ہیکٹیئر آراضی میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، جس سے تقریباً 2 لاکھ کسان متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر پھولوں اور ہلدی کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ جناب چوہان سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آندھراپردیش اور تلنگانہ کے دو دن کے دورے پر گئے ہوئے ہیں۔ زراعت کے وزیر نے نقصانات کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد مرکزی سرکار کی طرف سے اِن دونوں ریاستوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ NDRF کی ٹیمیں اور محکمہئ زراعت کے اہلکار نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔

جناب چوہان نے کہا کہ مرکزی سرکار معمول کے حالات بحال کرنے اور فصلوں نیز گھر کے سامان کو نقصان پہنچنے کے تناظر میں معاوضہ فراہم کرنے میں معاونت کرے گی۔ آندھراپردیش میں وزیر موصوف نے وجے واڑہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا اور دریائے کرشنا کے نزدیک واقع کھیتوں کو ہونے والے نقصان اور پرکاشم بیراج ڈیم کا معائنہ کیا۔ مرکزی وزیر نے Jakkampudi کے مقام پر پانی میں اتر کر کسانوں اور مقامی باشندوں سے بات کی۔ انہوں نے NDRF کی ٹیموں اور اہلکاروں کے ساتھ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔ جناب شیو راج سنگھ چوہان آج سیلاب سے متاثرہ Khammam ضلعے اور تلنگانہ کے دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں