August 16, 2024 9:35 AM

printer

زراعت کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے مختلف طرح کی کیڑے مار اور جراثیم کُش دواؤں کے بارے میں کسانوں کو جانکاری دینے کی خاطر قومی نگرانی نظام کا افتتاح کیا۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کل نئی دلی میں قومی نگرانی نظام NPSS کا آغاز کیا۔ جناب چوہان نے اس بات کو اجاگر کیاکہ NPSS کے ذریعے کسان مختلف طرح کی کیڑے مار اور جراثیم کش دواؤں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے اور اُن کے مضر اثرات سے اپنی فصلوں کو بچاسکیں گے۔ اس موقع پر جناب چوہان نے اُن کسانوں سے بات چیت بھی کی جو مرکزی سرکار کی جانب سے نافذ مختلف اسکیموں کے مستفدین ہیں۔اس تقریب میں تقریباً 500کسان موجود تھے۔ حال ہی میں مرکزی حکومت نے زیادہ پیداوار والی، ہرموسم میں سازگار اور حیاتیاتی طریقے سے اگائی جانے والی 109 فصلوں کی اقسام جاری کی تھیں۔

S/B Shivraj

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں