زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت رام ناتھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ بھارت تغذیہ بخش خوراک اور اناج کی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے ایک پروگرام پر عمل کررہا ہے۔ دنیا کا یہ سب سے بڑا پروگرام اشیاء خوردنی فراہم کرنے پر مبنی ہے۔ برازیل کے شہر Cuiaba میں گروپ 20 کے وزرائے زراعت کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، جناب رام ناتھ ٹھاکر نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت زرعی ترقی کو ترجیح دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف زرعی پیداوار بڑھانے بلکہ کسانوں کی سماجی ترقی، خوشحالی اور ماحولیات جیسے پہلوؤں پر بھی توجہ دے رہا ہے۔ x
Site Admin | September 14, 2024 3:18 PM