زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت رام ناتھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ بھارت، خوراک کی یقینی فراہمی اور تغذیہ بخش خوراک کی خاطر دنیا کے سب سے بڑے خوراک پر مبنی سیفٹی پروگراموں پر عمل در آمد کر رہا ہے۔ وہ آج برازیل میں جی-ٹوئنٹی کے وزراء زراعت کی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ جناب ٹھاکر نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے زرعی ترقی کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے موقف میں نہ صرف پیداواریت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے بلکہ کسانوں کی خوشحالی میں اضافہ کرکے اور ترقی کیلئے ایک جامع نظریہ پیش کرکے اقتصادی، سماجی اور ماحولیات کے اعتبار سے پائیداری کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے پائیدار اور خوشحال مستقبل کی خاطر ایک مضبوط زرعی نظام تیار کرنے کے بھارت کے عہد پر بھی زور دیا۔
Site Admin | September 14, 2024 9:41 PM