ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 13, 2025 9:44 PM

printer

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شِوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ حکومت نے کم سے کم امدادی قیمت پر 13 لاکھ 68 ہزار Quintel سویابین کی خریداری کی ہے

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شِوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ حکومت نے کم سے کم امدادی قیمت پر 13 لاکھ 68 ہزار Quintel سویابین کی خریداری کی ہے۔ آج نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مہاراشٹر میں سویابین کی سرکاری خرید کی تاریخ میں اس ماہ کی 31 تاریخ تک، جبکہ راجستھان میں 4 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی سرکاروں کی جانب سے مانگ کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ جناب چوہان نے زور دے کر کہا کہ حکومت کسانوں کی بہبود کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسانوں کو اعلیٰ معیار کے جراثیم کُش کفایتی قیمتوں پر مہیا کرانے کو بھی یقینی بنایا جائے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں