زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے قدرتی کھیتی باڑی کو اختیار کئے جانے پر زور دیا ہے۔ آج ہریانہ کو کروکشیتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے قدرتی کھیتی باڑی کے قومی مشن کا آغاز کیا ہے۔ اس کے تحت قومی سطح کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور اس مشن کو تحریک کی شکل دینے کیلئے کام کیا جائے گا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ انھوں نے گروکُل کے کھیتوں میں قدرتی کھیتی باڑی کو عملی طور پر دیکھا ہے۔ انھوں نے کسانوں سے آہستہ آہستہ زراعت کے اِس طریقہ کار کو اختیار کرنے کی اپیل کی۔
Site Admin | February 22, 2025 9:42 PM
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے قدرتی کھیتی باڑی کو اختیار کئے جانے پر زور دیا ہے
