زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے نئی دلی میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے ملاقات کی اور آئندہ بجٹ کے تناظر میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب چوہان نے کہاکہ انھوں نے زراعت، دیہی ترقی، انڈین ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ICAR) اور زمین سے متعلق وسائل سمیت چار محکموں کے بجٹ پر تبادلہئ خیال کیا۔
S/B Shivraj SIngh Chouhan
وزیر موصوف نے اس بات کو اجاگر کیا کہ انھوں نے اس سے پہلے کسانوں، خوراک کو ڈبہ بند کرنے میں ملوث افراد اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ زراعت، دیہی ترقی کے بجٹ پر گہرہ تبادلہ خیال کیا تھا اور وزیر خزانہ کو سبھی نکات سے آگاہ کیا۔x