زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج نئی دلّی میں وبا پھیلانے والے حشرات کی نگرانی سے متعلق قومی نظام- NPSS کا افتتاح کیا۔ جناب چوہان نے اس بات کو اجاگر کیا کہ NPSS کے ذریعہ، کسان مختلف اقسام کے جراثیم کُش اور کیڑے مار دواؤں سے واقف ہوسکیں گے اور ان کے مضر اثرات سے اپنی فصلوں کی حفاظت بھی کرسکیں گے۔ اس موقع پر جناب چوہان نے مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کی جا رہی مختلف اسکیموں سے فائدہ حاصل کرنے والے، بہت سے کسانوں سے بھی بات چیت کی۔ اس تقریب میں تقریباً پانچ سو کسان موجود تھے۔ حال ہی میں مرکزی حکومت نے زیادہ پیداوار والی، آب و ہوا کی تبدیلی کا سامنا کرنے والی اور تغذیہ بخش فصل کی 109 اقسام جاری کی ہیں۔
Site Admin | August 15, 2024 9:38 PM
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج نئی دلّی میں وبا پھیلانے والے حشرات کی نگرانی سے متعلق قومی نظام- NPSS کا افتتاح کیا
