August 12, 2024 9:24 PM

printer

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے نیوزی لینڈ کے اپنے ہم منصب Todd McClay اور اُن کے وفد کے ساتھ آج نئی دلّی میں ایک اعلیٰ سطحی باہمی میٹنگ کی

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے نیوزی لینڈ کے اپنے ہم منصب Todd McClay اور اُن کے وفد کے ساتھ آج نئی دلّی میں ایک اعلیٰ سطحی باہمی میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران، تبادلہئ خیال میں، دونوں ملکوں کی زرعی ترجیحات کے بارے میں معلومات شراکت کرنے اور شراکت داری کیلئے نئی راہوں کی تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ میٹنگ میں خاص طور پر باغبانی اور Cage ماہی گیری میں تحقیق وترقی میں تکنیکی تعاون کی اہمیت پر بھی تبادلہئ خیال کیا گیا۔ دونوں لیڈروں نے زرعی شراکت داری کو گہرا کرنے کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کیا جس نے حالیہ برسوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ جناب چوہان نے بھارت کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے میں نیوزی لینڈ کی فعال کاوشوں کی ستائش کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں