زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے آج نئی دلی میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ Vishnudev Sai اور نائب وزیر اعلیٰ Vijay Sharma کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ میں انہوں نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا، پردھان منتری دیہی آواس یوجنا، مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم جیسے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں جناب چوہان نے بتایا کہ مرکزی سرکار چھتیس گڑھ میں ہر غریب کیلئے سڑک اور مکانات کے فروغ کیلئے پابند عہد ہے اور مرکزی اور ریاستی سرکار مل کر ریاست کے عوامی بہبود کے کاموں کو پورا کریں گی۔
Site Admin | July 29, 2024 9:41 PM